18

صنم سعید کا اپنی مرحوم والدہ کیلئے پہلی بار سوشل میڈیا پر جذبات کا اظہار

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے اپنی مرحوم والدہ کی دوسری برسی پر پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر والدہ کی چند یادگار تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور بتایا کہ ان کے انتقال کے 2 برس بعد وہ پہلی مرتبہ ان سے متعلق کوئی پوسٹ کررہی ہیں۔

صنم سعید نے لکھا کہ موت زندگی کا وہ حصہ ہے جو لازمی آکر ہی رہنا ہے جس کے لیے میں اپنے آپ کو ہمیشہ تیار رکھتی ہوں تو جلد یا دیر جب بھی وقت آیا میں اپنے چاہنے والے کو کھونے کے لیے تیار تھی، حیران کن طور پر اس ہمت نے مدد تب کی جب وقت دیر سے آنے کے بجائے جلد آگیا۔

View this post on Instagram

It's all in the Grey matter 🌪️

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody) on

انہوں نے لکھا کہ ’کہتے ہیں کہ موت کے لیے آپ کبھی تیار نہیں ہوتے جو کہ سچ ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی والدہ کے آخری 2 سال میں ان کے ساتھ رہی اپنا پورا وقت انہیں دیا اور انہیں الوداع کہنے کا موقع ملا‘۔

اداکارہ نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی والدہ کے لیے کبھی پبلک پوسٹ کروں گی لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ ان کے اعزاز میں انہیں یاد یا ان کا ذکر نہ کیا جائے کیونکہ وہ ایک زبردست خاتون ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں