12

پاکستانی ویمن کرکٹر ثنا میر نے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

پاکستان کی ویمن کرکٹر ثنا میر نے ورلڈ ریکارڈ بنالیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھی مبارک باد دی۔

ثنا میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔

View image on Twitter

انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ثنا میر نے مجموعی طور پر 147 وکٹیں حاصل کرلیں،پاکستانی ویمن کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے ثنا میر کو ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں