11

پی ٹی آئی نظام کو درہم برہم کرنا چاہتی ہے، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پنجاب میں نااہل حکومت اکثریت نہ ہونے کے باوجود پورے نظام کو درہم برہم کرنا چاہتی ہے۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہاکہ حکومت نے ایک سال کے اندر نئے الیکشن کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا، اب اس سے بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے کہ ان کی نااہلی، نالائقی اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کوئی ان کو ووٹ نہیں دے گا،یہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں، نااہل اور نالائق حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے،پی ٹی آئی والے اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ نظام کے ذریعے پی ٹی آئی اپنی آمریت قائم کرنا چاہتی ہے،ان کی اکثریت نہ ہونے کے باعث یہ نظام مسلط کیاجارہا ہے تحریک انصاف کے سیاسی مفاد میں سارا نظام درہم برہم کیا جا رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوام کے یونین کونسل سطح کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ سیاسی عدم استحکام لانے کی سازش جاری ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ ایک نئے سیاسی بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس قانون کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی اور عوام کے حقوق چھیننے نہیں دے گی۔نااہل اور نالائق حکومت کے اتحادی تک اس نظام کے حق میں نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں