26

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز کی مندی کے بعد بدھ کے روز اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافے سے 35399 پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 35900 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 35993 اور کم سے کم 34949 پر رہا جب کہ کاروبار کا اختتام 1010 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 959 پر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں