21

روپے کی قدر مستحکم، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 959 پر بند ہوا جب کہ انٹربینک میں ڈالر بھی 1 روپے 42 پیسے سستا ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 36 ہزار 483 کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعدازاں اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں منفی رجحان بھی دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کا اختتام پر 100 انڈیکس 15 پوائنٹس اضافے سے 35979 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 867 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا اور مارکیٹ میں 19 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 8 ارب 93 کروڑ روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7240 ار ب روپے ہو گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپے 42 پیسے سستا ہو کر 148 روپے 21 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 149 روپے 30 پیسے پر آ کر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 148 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 149.63 پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں