24

سرفراز کا شلوار قمیض زیب کرنا ماہرہ خان کو بھی بھاگیا

پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے انگلستان میں منقعد ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ کی افتتاحی تقریب میں قومی لباس زیب تن کرکے شرکت کرنے کو سراہا ہے۔انھوں پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

View image on Twitter

سرفراز احمد کے قومی لباس اور پاکستانی شناخت کو اجاگر کرنے پر پاکستان میں فنکاروں، کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں نے اسکا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

واضح رہے کہ بکھنگم پیلس میں منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے کپتانوں کے بر عکس پینٹ کوٹ کے بجائے اپنا قومی لباس شلوار قمیض اور سبز کوٹ زیب تن کیا۔جس کے باعث وہ بالکل منفرد نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں