18

سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں7ارب کے بانڈز جاری

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں 7ارب کے بانڈزجاری کردیےہیں۔

آمدنی بڑھانے کے حکومتی اقدامات کے حوالے سے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ زیرالتوا ریفنڈ کے عوض پرامزری نوٹس جاری کر دیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کے لئےفلیٹ ٹیکس ریٹ کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد سےشروع کر رہےہیں۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پرامزری نوٹس اجراء کی اسکیم فعال کر دی ہے، اس کے لئے7ارب کے بانڈز جاری کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کےساتھ سیلز ٹیکس فائلنگ کا سنگل پورٹل شروع کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں