22

عمران طاہر ورلڈ کپ کی تاریخ میں اٹیکنگ اوور کرانے والے پہلے اسپنر بن گئے

لندن: جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر  ورلڈکپ میں اننگز کے آغاز پر بولنگ کرانے والے پہلے اسپنر بن گئے۔

ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان فاف ڈپلوسی نے بولنگ اٹیک کے لیے فاسٹ بولر کی بجائے لیگ اسپنر عمران طاہر کا انتخاب کیا۔

ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی اسپن بولر نے اٹیکنگ اوور کیا۔

لیگ اسپنر عمران طاہر نے اپنا انتخاب درست کر دکھایا اور پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر انگلش اوپنر جونی برسٹو کو میدان بدر کیا۔

انہوں نے 10 اوورز میں 61 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل  1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مارٹن کروو نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اوور میں اسپنر دیپک پٹیل کا انتخاب کیا تھا اور کیویز کو اس میچ میں 37 رنز سے کامیابی ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں