23

وزیر اعظم کیلئے سانپ کی کھال سے بنی پشاوری چپل

وزیراعظم عمران خان اس عید پر سانپ کی کھال سے تیار کی گئی پشاوری چپل پہنیں گے۔ سانپ کی کھال امریکا سے عمران خان کے فین نے بھیجی ہے۔

مشہور کاریگر چاچا نورالدین اپنے ہاتھ سے تیار کی گئی چپل وزیراعظم کو عید پر تحفے میں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پشاوری چپل کے دلدادہ ہیں، کپتان چپل تو ان کے نام سے ملک گیر شہرت رکھتی ہے تاہم اس عیدپر وزیراعظم عمران خان سانپ کی کھال سے تیار کردہ خصوصی چپل پہنیں گے۔

خصوصی طور پر تیار کی گئی چپل پر تمام کام ہاتھ سے کیا گیا ہے،جس پر سانپ کی چار فٹ کھال استعمال ہوئی ہے جبکہ اٹلی سے درآمدشدہ اسفنج بھی لگایا گیا ہے، چپل انتہائی ہلکی اور آرام دہ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے پاؤ ں کا نمبر گیارہ ہے۔

سانپ کی کھال سے تیار چپل کی قیمت تقریباً 40ہزار روپے ہے اور کاریگر چاچا نورالدین کے مطابق وزیراعظم کو چپل تحفہ میں دینے کے بعد اس کا بھی کوئی برانڈ نام رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں