3

ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن نے احتجاجاً ملازمت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا،حکومت پر بڑا الزام عائد

اسلام آباد(این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے احتجاجاً اپنی ملازمت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دیا۔وفاقی حکومت نے تین دن قبل بشیر میمن کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے واجد ضیا ء کو ایف آئی اے کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا تھا۔بشیر میمن کو عہدے سے ہٹا کر ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں لیکن حکومت کے اقدام سے دلبرداشتہ بشیر اے میمن نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ
محض دو ہفتوں 16دسمبر 2019

کو بشیر اے میمن کی ریٹائرمنٹ ہونی تھی لیکن اس کے باوجود چند دن قبل ہی بشیر میمن کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے واجد ضیا ء کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا تھا۔بشیر میمن کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹانے کے بعد ان کی کسی اور جگہ تقرری نہیں کی گئی تھی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق سربراہ نے اپنے استعفے میں تحریر کیا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل مجھے ہٹانا میری نظر میں اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت میرے کام سے مطمئن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں