6

بھارت کی معیشت بہت بڑے معاشی بحران کا شکار،خطرناک پیش گوئی کردی گئی

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت شدید بحران کا شکار ہے اور شرح نمومیں کمی ہو رہی ہے جبکہ حکومت آئندہ سہ ماہی کے دوران ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حال ہی میں جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ
دوسری سہ ماہی کے دوران بھارت کی مجموعی ملکی پیداور تیزی سے کم ہوکر 4.5 فیصد رہ گئی ہے جوکہ گزشتہ چھ برس کے دوران جی ڈی پی کی کم ترین سطح

ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں بہت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سہ ماہی میں معاشی ترقی کے بارے میں حکومتی دعوی عوام کوبے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں