6

ویمنز بگ بیش لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

برسبین( آن لائن )ویمنز بگ بیش لیگ 2019 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پرتھ سکارچرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگڈز کی ٹمیں سیمی فائنل میں داخل چکی ہیں۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے۔ دونوں سیمی فائنل میچز برسبین کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لیگ میں 8 ٹیمیں
ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما تھیں جس میں سے چار ٹیمیں لیگ

کے ٹاپ فور مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنل میچز 7 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کا مقابلہ پرتھ سکارچرز سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں