3

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن کل منایا جائیگا

جہانیاں(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر بروزمنگل منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے اس روز جہانیاں سمیت ملک بھر میں حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میں خصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا ۔
ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی سپیشل ایجوکیشن سکول میں تقریب کا انعقاد ہو گا جس میں نابینا،سماعت

سے محروم اور دیگر جسمانی نقائص کے حامل سپیشل بچے رنگا رنگ پروگرام پیش کریں گے ۔ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں