3

بیٹا ماں باپ کا دشمن بن گیا، معلوم نہیں تھا کہ اپنا ہی سگا بیٹا جان لینے پر تل جائے گا، سگے بیٹے سے چھپتے پھر رہے ہیں، بوڑھے والدین کی دہائیاں

کراچی(آن لائن) نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پربیٹا ماں باپ کا دشمن ہوگیا۔کراچی میں بیٹے سلمان ایڈووکیٹ نے نواسی کا رشتہ پوتے سے نہ کرنے پرماں باپ پرمقدمہ کردیا۔ بوڑھے کریم بخش خان اور جنت مائی اپنے تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئے۔اس متعلق والدین نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے سلمان خان کوپڑھایا، لکھایا اور وکیل بنایا، یہ معلوم نہیں تھا کہ اپنا ہی سگا بیٹا جان لینے پرتل جائے گا، اپنے ہی سگے بیٹے سے چھپتے پھررہے ہیں، مختلف تھانوں کے ذریعے بیٹا
سلمان خان ایڈووکیٹ مقدمات بنوا رہا ہے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ بیٹا وکیل

ہے توسندھ بار کونسل کیوں نہیں جاتے جس پر والدین نے کہا کہ سندھ بار کونسل کہتی ہے کہ وہ صرف وکیلوں کے معاملات دیکھتے ہیں۔عدالت نے پولیس کو بوڑھے ماں باپ کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے سلمان خان ایڈووکیٹ، ایس ایس پی سینٹرل سمیت ایس ایچ او پیرآباد، خواجہ اجمیرنگری اور وائس چیئرمین سندھ بار کونسل کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں