6

فروغ نسیم استعفیٰ دیے بغیر یہ کام نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قلب حسن نے کہاہے کہ وزارت سے مستعفی ہوئے بغیر فروغ نسیم کسی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، پیشی پر تعجب ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیر کی سماعت میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بطور وکیل پیش ہونے پر شدید تعجب ہے،
وزارت سے مستعفی ہوئے بغیر فروغ نسیم کسی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ سپریم کورٹ بار نے کہاکہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد قواعد کے مطابق انکا لائسنس معطل ہے، فروغ نسیم کی جوڈیشری کو تقسیم کرنے پر تشویش

ہے اب ان کی وکلاء برادری کو بھی تقسیم کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں