11

دنیا کا کونسا ملک کورونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے؟ڈبلیو ایچ او نے خبر دار کردیا

نیو یارک (آن لائن) امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن سکتا ہے، امریکہ میں 41 ہزار افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کا عالمی مرکز بن سکتا ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے وائرس سے امریکہ بری طرح متاثرہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ
ملک بھر میں 3 لاکھ 13 ہزار افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 ہزار افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹ

کے مطابق وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایاگیا ہے  کہ ملک بھر میں تمام لیبارٹریز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹوں کے نتائج سے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کو فوری آگاہ کریں۔‎

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں