8

سعودی عرب میں کورونا بے قابو ہوگیا، مملکت میں چند گھنٹوں میں مزید درجنوں نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعود ی عرب میں کرونا وائرس بے قابو ، کیسز کی تعداد میں اضافہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق شروع میں سعود ی عرب میں کرونا وائرس پر کافی حد تک قابو میں رہا روزانہ بنیاد پر ایک دوکا کیس رپورٹ ہوتا جس کے بعد سعودی حکام اور شہری مطمئن تھے لیکن گزشتہ ایک ہفتے کرونا وائرس نے مملکت پر دھاوا بول دیا
جس نے سعودی حکومت اور شہریوں میں خوف طاری کر دیا ہے ۔گزشتہ تین دن میں کیسز 600کیسز تھے ۔ چوبیس گھنٹوں میں 133کیس مزید رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز205 کیس رپورٹ ہوئے جس کے

بعد مملکت میں کیسز کی تعداد 900ہو گئی ہے ۔ واضح رہے گزشتہ روز ایک غیر ملکی کی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں