1

سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹ مکمل ،چیف جسٹس کو ارسال انکوائری رپورٹ میں کیا ہے اوریہ کتنے صفحات پر مشتمل ہے؟جانئے

پشاور (آئی این پی ) ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل انکوائری کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ مکمل کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دی۔تین ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ انتہائی خفیہ اور سربمہر ہے۔ اے پی ایس انکوائری کمیشن کے فوکل پرسن عمران اللہ خان کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول
کی انکوئری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی جائے گی۔ کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جن میں 101 پرائیویٹ اور 31

پولیس، آرمی اور دیگر آفیسران کے بیانات شامل ہیں۔مذکورہ انکوائری کمیشن سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہید بچوں اور اساتذہ کے والدین کی درخواست سال پر 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں