1

کل سے بارشوں اور تیزہوائوں کا سلسلہ شروع،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کردی، شہروں کی فہرست بھی جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کل سےصوبہ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور تیزہوائوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ تیز بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانےکی ہدایات کی گئی ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعےکی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دی جا سکتی ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی،

اسلام آباد، چکوال، گجرات، ملتان، ڈی جی خان سمیت پنجاب بھر میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں