7

ماہرین آثار قدیمہ نے ٹیکنالوجی کے  ذریعے سے5 سو سال پرانی کھوپڑی سے چہرہ بنا ڈالا

وارسا (آن لا ئن )ماہرین نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے 5 سو سال پرانی انسانی کھوپڑی سے چہرہ بنا ڈالا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کو تحقیق کے دوران مغربی پولینڈ کے علاقے ولیکو پلسکا میں واقع نیڈو ویڈزنی گاؤں کے قریب
قبرستان سے 5 سو سال پرانی انسانی کھوپڑی ملی جسے انہوں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی چہرے میں بدل ڈالا۔ماہرین کے مطابق یہ بات واضح نہیں کہ آیا وہ تاجر تھا یا کاریگر لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ 16ویں صدی میں ایسا ہی نظر آتا ہو گا جیسا تھری ڈی

ٹیکنالوجی کی مدد سے چہرہ بنایا گیا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران متعدد غیر معمولی دریافتیں کی گئیں، اور اسی دوران انہیں اس شخص کی کھوپڑی ملی جس کی عمر اس وقت 35 سے 44 سال کے درمیان ہوگی۔غیرملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ مارکین کرزپکو وسکی کا کہنا تھا کہ یہ شخص کون تھا؟ مجھے کوئی اندازہ نہیں لیکن وہ ڈزونوو نامی علاقے کا رہائشی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں