5

آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے پاکستان دنیا بھر میں مثال بننے لگا،وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے علاقے بلوکی کی ویڈیو شیئر کی ، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سال قبل خالی نظر آنیوالی جگہ پر ہزاروں درخت لگے ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ 10 بلین ٹری سونامی کے تحت پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی واضح ہے۔ شجرکاری مہم کے تحت ایک سال میں بڑی تبدیلی نظرآرہی ہے۔ مافیا سے زمین واگزار کرا کے شجرکاری کی گئی۔انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ شجر کاری مہم سے آئندہ نسلوں کے لیے سبز پاکستان بنانے پر مطمئن

ہوں۔ آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے پاکستان دنیا بھر میں مثال بننے لگا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی کیخلاف ٹویٹ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف حکومتی کوششوں سے متعلق ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق گولز کو 10 سال پہلے حاصل کرلیا، پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کررہا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش تھا۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں دیگر ممالک کے لئے بہترین مثال ہے، ایک منٹ کی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب اور دیگر اقدامات کو بھی دکھایا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے لیکن اس ملک نے پائیدار ترقی کے حوالے سے طے شدہ تیرہواں ہدف مقررہ مدت سے دس برس پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان کو مبارک باد دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں